مانسہرہ : سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق
مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال لیا۔جاں بحق ہونے والوں میں2 خواتین بھی شامل ہیں،زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Leave A Comment