کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کا آج سے احتجاج کا اعلان
لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا آج سے کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے سوا تمام سروسز بند کرنے کا اعلان
کوئٹہ: اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک https://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=82640
ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں تیزاب گردی واقعے کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیا اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بلوچستان کے معاون وزیر داخلہ بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج کے بجائے محکمہ صحت سے مذاکرات کرنا چاہئیں۔ وارڈ اور او پی ڈی میں خدمات بند کرنے سے مریضوں کو مشکلات ہوں گی، حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چیک کررہے ہیں ملزم کس سے رابطے میں تھا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو کراچی کے نجی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو گردن ، سر اور چہرے پر زخم آئے ہیں، دو دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔ تیزاب گردی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا، وزیر صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ملزم کئی ماہ سے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کررہا تھا، ملزم کے موبائل فون میسجز سے ہراسانی کے شواہد ملے ہیں۔
Leave A Comment