تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر طالبان  اور فتنہ الخوارج کی  بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے،چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا، افغان طالبان کی سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ، گاڑی اور دیگر تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے،دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement