ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے نواحی گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق اٹل شریف میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد مقامی امن کمیٹی کے ارکان تھے۔ حملہ آور ایک لاش بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔