مانسہرہ: شیشے سے لدے ٹرک کی بریک فیل ہو نے پر حادثہ ، 3 افراد جاں بحق, 4زخمی
مانسہرہ کی تحصیل اوگی اربوڑہ سیری میں شیشے سے لدا ہوا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے زخمیوں کو کنگ عبداللّٰہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرک میں 7 افراد سوار تھے۔حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔