مردان: کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ماں اور بہن شدید زخمی
مردان کے علاقے رستم کالو ڈھیری میں واقعہ پیش آیا جہاں کمرے کی چھت اچانک گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئیں۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 سالہ محمد حسین اور 1 سالہ زنیرہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں جاں بحق بچوں کی والدہ اور ان کی 14 سالہ بہن شامل ہیں۔
Leave A Comment