تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ٹانک بے امنی کا شکار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں، ہم تجویز دے چکے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔  بین الاقوامی اور قومی سطح پر قومی پالیسی واضح کی جائے، ہر طرف جنگ ہے۔ عراق، لیبیا کے بعد اب ایران جنگ ہے۔  ہمیں اسلامک بلاک کی طرف جانا چاہیے، اب امریکہ سپر پاور نہیں رہا۔ جنگ ختم کرانے والا ٹرمپ آج جنگ کر رہا ہے۔