پشاور : پولیس مقابلہ، اشتہاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
پشاور کے علاقے شاہ پور میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، منشیات فروشی اور پولیس پر حملوں سمیت 19 مقدمات میں مطلوب تھا۔