پشاور: کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، آندھی چل گئی، وزیر اعلیٰ تقریر چھوڑ کر چلے گئے
کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران آندھی چل گئی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنا خطاب مختصر کردیا۔آندھی کے باعث ساؤنڈ سسٹم نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا، وزیرِ اعلیٰ تقریر چھوڑ کر چلے گئے، اسمبلی ملازم احسان اقبال سر پر بورڈ گرنے سے زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپیکر نے اجلاس 27 اپریل تک ملتوی کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ میں جمہوری شخص تھا ہوں اور رہوں گا، قومی اسمبلی، وزیراعظم ، چیف جسٹس کو خطوط لکھے اور پٹیشنز دائر کی۔ ہمیں مسلسل بند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے، ورکرز کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، آئین احتجاج کا حق دیتا ہے، احتجاج نہیں کروں گا تو کیا کروں گا؟
Leave A Comment