تازہ ترین

شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل الپوری میں پیش آیا جہاں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ایک بچہ شامل ہے۔

سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔