تربت : ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں برآمد
بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔