کوئٹہ : چمن پھاٹک پر دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیمیں روانہ
کوئٹہ کے چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس میں زخمیوں کی اطلاعات بھی ہیں، ٹریک کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا، وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔واقعہ کی معلومات حاصل کررہے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment