تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے داناسر میں بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ ہیش آیا۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلی بلوچستان کے معاون نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں زیادہ مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پیچھے خراب ہوئی بس کے مسافر بھی سوار تھے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement