بنوں: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس ماں اوردو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا
بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس ماں اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تھانہ ککی کی حدود شابری بھرت میں گھر میں گھس فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور ان کے دو بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ گولیاں لگنے سے بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔پولیس نے فوری طور پر علاقہ گھیرے میں لے کرجاں بحق اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا،جبکہ نامعلوم ملزمان کے خالف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔