تازہ ترین

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 مقامی افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔معاون برائے میڈیا امور وزیرِ داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کے مطابق مسلح افراد زرغون غر کے علاقے سے آئے تھے اور انہوں نے ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں حملہ کیا، اس دوران مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔واقعے  کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، اب علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔فائرنگ اور کشیدہ صورتِ حال کے باعث تفریح کے لیے آنے والے متعدد افراد ہنہ اوڑک اور اطراف میں پھنس گئے۔

 کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر ہنہ اوڑک کے رہائشیوں کا احتجاجی دھرنا 16 گھنٹے سے جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہنہ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردا ر تک پہنچایا جائے۔مظاہرین نے ایئر پورٹ روڈ کو مقامی پارک کے قریب دھرنا دے کر بلاک کیا ہوا ہے۔روڈ کی بندش سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس سے طلباء، ملازمین اور ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement