سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،24خوارجی ہلاک
سکیورٹی فورسز کے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 24گھنٹے کے دوران 24خوارجی ہلاک ہو گئے،خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، دہشتگرد متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ بنوں حملے کے سہولت کاروں اور ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، علاقے میں کلیئرنس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلاتعطل جاری رہیں گے۔