خیبر: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو گیا گیا تھا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Leave A Comment