تازہ ترین

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے مصروف علاقے سریاب روڈ، فیض آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو قتل جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہارون مینگل ولد جمیل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ ولد نامعلوم شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں جمیل اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement