تازہ ترین

ہنگو میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس سکواڈ پر حملہ کر دیا جس سے ایک اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پولیس ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مزید نفری طلب کی گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹل پولیس سٹیشن کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں اسرار الحق شہید ہوا جس کا تعلق شانگلہ سے ہے اور وہ پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پولیس نے تمام علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement