لسبیلہ : قومی شاہراہ پر گاڑی کا حادثہ، 2افراد جاں بحق
ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔