کوہلو اور گرد و نواح میں ایک دن میں تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے علاقے کوہلو اور گرد و نواح میں ایک ہی دن میں تیسرا زلزلہ آیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو میں صبح 10 بجکر 25 منٹ پر پہلا زلزلہ اور دوسرا 10 بجکر 58 منٹ پر آیا۔ شام 4 بجکر 49 منٹ پر تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تیسرے زلزلہ کی شدت 5.1 اور گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہلو سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، ژوب، بارکھان اور راکھنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
Leave A Comment