تازہ ترین

ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کاشف حسین جیلانی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کاشف حسین جیلانی زخمی ہوگئے، انہیں پاؤں میں ایک گولی لگی۔ زخمی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔کاشف حسین جیلانی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔