نوشکی: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
وشکی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب آپریشن کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’’فتنہ الہندستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔
فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی، نگرانی اور فوری کارروائی کے ذریعے اسے تباہ کیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات بھی برآمد کر کے موقع پر ہی تباہ کر دیے گئے۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔