کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا ،ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور مغربی بائی پاس روڈ کو بلاک کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہوگئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش بھی جاری ہے تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کیلئے بحال کیا جا سکے۔