پشاور: پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں مطلوب ٹک ٹاکر ہلاک
تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ٹک ٹاکر فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوتوالی میں اسنیچنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے رائیڈر اسکواڈ کا پولیس اہلکار حیدر علی شاہ زخمی ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے بدنام زمانہ منشیات فروش، گنڈہ گیر اور راہزن ماصل عرف ماصلے ولد شیر بہادر سکنہ قاضی خیلان ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والا ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب اور ملوث تھا۔ملزم مقدمات میں مطلوب اور ملوث تھا ۔
Leave A Comment