تازہ ترین

لوئر دیر میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں جب کہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں، مدرسے میں 250 کے قریب طالبات موجود تھیں، زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں

 

Leave A Comment

Advertisement