تازہ ترین

چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ مختصر رہا اور یہ چند لمحوں تک ہی محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اب تک کسی ایمرجنسی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement