ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے  اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے  ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نفری دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement