تازہ ترین

جھل مگسی میں ایم ایٹ پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 7 مسافر جاں بحق، 22 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔6 افراد جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔  کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

Leave A Comment

Advertisement