لاہور کے بعد کوئٹہ کا بھی 13 سے 15 فروری تک پتنگ بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام
تہوار بسنت لاہور کے بعد اب وادی کوئٹہ میں بھی پہنچ گیا ہے۔ شہر میں بسنت منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور 13 سے 15 فروری تک پتنگ بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔بسنت کی تقریبات کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوں گی، جہاں پتنگ بازی، موسیقی اور مقامی ثقافتی رنگ نمایاں ہوں گے۔ شہر میں پہلے ہی پتنگوں، ڈور اور بسنت سے متعلق اشیا کی فروخت شروع ہو چکی ہے، جس کے باعث بازاروں میں گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں پتنگوں کی فروخت میں واضح اضافہ ہوا ہے، جبکہ نوجوان طبقہ بسنت کے تہوار کو لے کر خاصا پرجوش دکھائی دے رہا ہے۔
کوئٹہ کے باسیوں نے کہا کہ کوئٹہ جیسے شہر میں جہاں تفریحی مواقع محدود ہیں، بسنت جیسے ثقافتی تہوار نہ صرف عوام کے لیے خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد کوئٹہ میں بسنت کا انعقاد شہر کے مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا اور سیاحت کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
Leave A Comment