تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے حال ہی میں، اور بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور ممالک آخرکار زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے نئے دفاعی بندوبست میں تین سالہ سربراہی پاکستان کے حصے میں https://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=89116

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement