آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل گئی، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل گئی ہے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں بہت اچھا اقدام کررہا ہے۔سب جانتے ہیں ایران بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنوں پر رضامند ہوجائے گا۔ ایران مستقبل میں طویل عرصے تک جوہری شفافیت یقینی بنانے کیلئے راضی ہوگا۔