تازہ ترین

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے سمجھا وہ معاہدے پر وقت گزار کر امریکا کو کوفت بھرے انتظار سے تھکا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ ایران نے سوچا تھا کہ وہ مجھے تھکا کر کسی ڈیل تک پہنچنے سے روک دے گا لیکن ایران کو اب احساس ہو رہا ہے کہ اس کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ فی الحال ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی پیش رفت سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں تاہم صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے ایرانی قیادت معاہدہ کرنا چاہتی ہے مگر ابھی تک وہ مطلوبہ نتائج تک نہیں پہنچی۔ہم ابھی مطمئن نہیں ہیں لیکن ہو جائیں گے۔ ہم ہو جائیں گے۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو پھر کام مکمل کرنا پڑے گا۔ایران کے ساتھ معاہدے کے معاملے میں کسی سیاسی دباؤ یا انتخابی شیڈول کی وجہ سے جلد بازی نہیں کریں گے۔

 

وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انھیں وسط مدتی انتخابات کی کوئی پروا نہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement