ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 نیوز اداروں کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کردیا
امریکی صدر ٹرمپ نے سی این این سمیت تین خبری اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاوس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ان اداروں کے علاوہ ایم ایس ناو اور پولیٹیکو پر بھی وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔
ٹرمپ نے الزام لگایا کہ یہ ادارے مستقل بنیادوں پر ان کی انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں کچھ مزید میڈیا اداروں پر بھی اسی طرح کی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔