امریکہ : عوام کو ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ مؤخر
امریکی ریاست کینٹکی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ٹیکس میں اضافہ روک دیا۔گورنر اینڈی بیش ایئر نے پیٹرولیم ٹیکس 26.4 سینٹ فی گیلن پر برقرار رکھنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔اس اقدام کا مقصد یکم جولائی سے ٹیکس 27 سینٹ فی گیلن کا متوقع اضافہ روکنا ہے۔گورنر کے دفتر کے مطابق اس اقدام سے ڈرائیوروں کو ماہانہ تقریباً 1.7 ملین ڈالر کی بچت متوقع ہے۔
Leave A Comment