ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی مشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کو تباہ کرنا تھا۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کی تیاری نہیں کی گئی۔امریکا جان بوجھ کر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔امریکا تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات کرے گا۔
Leave A Comment