عالمی مارکیٹ : تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز گر گئیں
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز گر گئیں، سعودی عرب کی سپلائی میں بڑے تعطل کے خدشات کم ہونے سے مارکیٹ پر دباؤ بڑھ گیا۔ جمعے کو برینٹ خام تیل کی قیمت 79 سینٹ کمی کے بعد تقریباً 104 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 70 سینٹ کمی کے بعد 101.20 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تازہ حملوں کے باوجود مارکیٹ نے فوری طور پر سپلائی میں بڑے پیمانے پر خلل کے خدشات کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔