عالمی منڈی : سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
عالمی مالیاتی منڈی میں سونے کی قیمت نے اچانک تیزی اختیار کرلی، گزشتہ سیشن میں چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد قیمتی دھات کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2.3 فیصد بڑھ کر 4,360 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ دسمبر میں ترسیل کے لیے سونے کے معاہدے 4,399 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔سونے کی قیمت میں اس اچانک اضافے کی اہم وجوہات میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع گراوٹ شامل ہیں۔