تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی سول جوہری معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو سویلین جوہری پروگرام کے قیام میں تعاون فراہم کیا جائے گا، جس سے مملکت کو توانائی کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو گی۔ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون معاہدے کی میعاد 30 سال تک ہے۔جوہری تعاون معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالرز ہونے کا تخمینہ ہے، جس سے ممکنہ طور پر سعودی عرب میں یورینیئم کی افزودگی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

 اس معاہدے کا مقصد سعودی عرب کے جوہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ترقی میں امریکی کمپنیوں کو مرکزی کردار دینا ہے، جبکہ دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت کو محدود رکھا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement