تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایران پر امریکا کے مسلسل گیارہویں روز حملوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 0.55 فیصد یعنی 50 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 91.51 ڈالر تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 0.36 فیصد یعنی 30 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 84.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں مزید اوپر بھی جا سکتی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement