امریکی افواج کے ایران پر مسلسل بارہویں روز حملے
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے حملے کیے ہیں۔ایران کے جنوبی علاقے سیرک اور بوشہر کے نواح میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اہواز شہر کے قریب امریکی میزائل حملے کی اطلاع ہے۔صوبہ خوزستان کی شلمچہ سرحدی گزرگاہ کے مسافر ٹرمینل کے قریب امریکی میزائل حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
کویتی فوج نے فضائی دفاعی نظام سے ایرانی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔