تازہ ترین

عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور آئندہ امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس سے متعلق سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی ہے۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 103 ڈالر 39 سینٹ فی اونس پر آ گئی، جبکہ بدھ کے روز سونا 7 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 4 ہزار 165 ڈالر 87 سینٹ فی اونس تک گیا تھا۔ امریکی گولڈ فیوچر بھی 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 4 ہزار 106 ڈالر 40 سینٹ فی اونس پر آ گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement