عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا مستقبل چین طے کریگا:امریکی میڈیا
ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا مستقبل اب صرف مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر نہیں بلکہ چین کی پالیسیوں پر بھی منحصر نظر آ رہا ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا اور ایران آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھولنے اور تیل کی ترسیل بحال کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن عالمی تیل مارکیٹ کا اگلا رخ چین کے فیصلے طے کر سکتے ہیں۔
ایران میں جنگ کے باعث روزانہ 1 کروڑ 10 لاکھ بیرل سے زائد تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، تاہم اس کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں وہ بڑا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جس کی کئی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی، بعض تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔توانائی کے شعبے سے وابستہ تحقیقی ادارے ایمبر کے ماہر کا کہنا ہے کہ چین نے ایشیا اور عالمی معیشت کو بڑے جھٹکے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Leave A Comment