ایران،امریکا مذاکرات میں پیش رفت، سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
ایران اور امریکا کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں 1.6 فیصد تک اضافہ ہوا اور یہ 4,220 ڈالر فی اونس کی سطح سے تجاوز کر گئی، گزشتہ ہفتے ہونے والی کمی کے بعد سونے کی قیمت دوبارہ مضبوط ہو گئی ہے۔یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب قطر اور پاکستان نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران-امریکا اعلیٰ سطحی مذاکرات کے پہلے دور کے بعد مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں "حوصلہ افزا پیش رفت" ہوئی ہے۔
مذاکرات میں پیش رفت کی خبر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی حالیہ دھمکیوں کے باعث عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
Leave A Comment