صدر ٹرمپ نے دوبارہ ایران کے محاصرے کا اعلان کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے، اور ایران کی موجودگی ہو یا نہ ہو، یہ کھلی ہی رہے گی۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم "ایرانی ناکہ بندی" دوبارہ نافذ کر رہے ہیں، جسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس کے تحت صرف ایران کے جہازوں یا ایران کے گاہکوں کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے سے روکا جائے گا۔ دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز سے منصفانہ اور آزادانہ گزرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے 20 فیصد وصولی کا اعلان کرتے ہوئے کہا " آج سے امریکہ "آبنائے ہرمز کا محافظ" کہلائے گا، تاہم اس ذمہ داری کے تحت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق، دنیا کے اس انتہائی حساس اور غیر مستحکم سمندری راستے میں تحفظ اور سلامتی فراہم کرنے پر آنے والے تمام اخراجات کے بدلے، ہر بھیجے جانے والے کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے وصولی کی جائے گی۔"