فٹبال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دیدی
فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی۔اب دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔
اضافی وقت میں ارجنٹینا کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی۔