ویتنام : اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15 بھارتی سیاح ہلاک
ویتنام کے جزیرے فوکوک میں اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15 بھارتی ہلاک ہوگئے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویتنام کے جزیرے فوکوک کے قریب بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی اسپیڈ بوٹ الٹ گئی، حادثے میں15 افراد ہلاک ہو گئے۔ویتنام کے اس بڑے جزیرے میں پیش آنے والے واقعے میں ہلاک افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جزیرہ سیاحتی کشش کی وجہ سے کافی معروف ہے۔ جنوبی ویتنام میں پیش آنے والے اس حادثے کے وقت کشتی میں 36 افراد سوار تھے، تاہم ریسکیو ٹیموں نے متعدد افراد کو بچا لیا اور انھیں اسپتال منتقل کیا۔