تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا میں پٹرول کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگی ہیں۔ امریکی ڈرائیورز کے لیے پٹرول کی اوسط قیمت ایک ہفتے کے دوران 6 سینٹ فی گیلن بڑھ کر 3.88 ڈالر تک پہنچ گئی، جو مئی کے وسط کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

  آبنائے ہرمز میں کشیدگی، آئل ٹینکروں پر حملوں کے خدشات، روس اور امریکا میں ریفائنری مسائل اور ایندھن کی سپلائی میں کمی نے عالمی مارکیٹ پر دباؤ بڑھایا ہے۔عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں بھی ہفتہ وار تقریباً 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز سے عالمی تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے وہاں کسی بھی رکاوٹ کے اثرات پوری دنیا کی توانائی مارکیٹ پر پڑ سکتے ہیں۔امریکا میں پٹرول ذخائر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تیل کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement