امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے روز قدامت پسند ٹی وی چینل فاکس نیوز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینل ان کے خلاف ہو گیا ہے اور ڈیموکریٹس کو ضرورت سے زیادہ کوریج دے رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے اپنے ناظرین اسے ناپسند کرنے لگے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ فاکس نیوز کی ریٹنگز میں 27 فیصد کمی آئی ہے اور اس کے ناظرین کی تعداد مزید گر سکتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ کیوں فاکس نیوز اب ڈیموکریٹس کی کوریج پر بہت زیادہ وقت صرف کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’جو لوگ پہلے فاکس نیوز دیکھا کرتے تھے اور اب نہیں دیکھتے، وہ سمجھتے ہیں کہ قصور ان کا ہے، میرا نہیں۔‘صدر ٹرمپ نے اپنی مقبولیت میں کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے سی این این کے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’ری پبلکن ووٹروں میں ان کی مقبولیت 99 فیصد ہے، جبکہ ری پبلکن صدور کے درمیان ان کی شرحِ مقبولیت 53 فیصد ہے۔ان کے مطابق سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کی شرح 18 فیصد اور ابراہم لنکن کی 8 فیصد تھی۔ فاکس نیوز کی ریٹنگز میں مزید کمی آئے گی اور ایسا اس لیے ہوگا کیوں کہ وہ میرے خلاف ہیں۔ پہلے بھی فاکس نیوز تقریباً تباہی کے دہانے پہنچ چکا تھا۔ اب دوبارہ ایسا ہی ہو رہا ہے۔‘

 

Leave A Comment

Advertisement