تازہ ترین

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہے اور ریپبلکنز امیدواروں کو مختلف نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 133 اور ریپبلکن کے 76 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 12 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 46 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 37 ہوگئی۔ امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔

انتخابات کے نتائج پر ٹرمپ کا ردعمل


مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں۔ 

 

 

Leave A Comment

Advertisement